ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے پی آئی اے کا قبل از حج پروازوں کا آغاز

لاہور سے پی آئی اے کا قبل از حج پروازوں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور سے پی آئی اے کی قبل از حج پروازوں کا آغاز ہو گیا
پہلی حج پرواز پی کے 747 لاہور سے 329 عازمین حج کو لیکر مدینہ روانہ ہوگئی ،چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر سید ثقلین گردیزی نے عازمین حج کو رخصت کیا،پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجرظہیر الدین اور سٹیشن منیجراشفاق اعوان بھی موجود تھے
لاہور سے 11 ہزار 350 عازمین 48 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچیں گے،پہلے مرحلے میں عازمین کرام کی خصوصی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی،دوسرے مرحلے پی آئی اے کی پروازیں عازمین حج کو پاکستان سے جدہ لے کر جائیں گی،پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا
بعد از حج آپریشن کا آغاز 10 جون سے ہو گا جو 10 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا