سٹی 42: لاہور میں مختلف علاقوں سے 3 افراد مردہ حالت میں ملے
ایدھی ترجمان کے مطابق کاہنہ کے قریب سڑک کنارے ایک شخص کی لاش ملی، متوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے، شناخت نہ ہو سکی، متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی،
اردو بازار کے قریب گرین بیلٹ سے 60 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا،متوفی کی شناخت نہ ہو سکی، بظاہر بھکاری معلوم ہوتا ہے،
کوٹ لکھپت، چوکی رکھ چندرائے میں سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،متوفی کی عمر 35 سال کے قریب ہے، بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے
پولیس کارروائی کے پیش نظر تینوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App