(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ہمراہ سابقہ اہلیہ رینا دتہ سے ملنےان کے گھر پہنچ گئے ۔
عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ساتھ اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر آنے کی ویڈیو انسٹاگرام کے مختلف پیجز کی جانب سے شیئر کی گئی ہے،سوشل میڈیا صارفین عامر خان کو ان کی گرل فرینڈ کے ہمراہ اپنی سابقہ اہلیہ کے گھر جاتا دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عامر خان اور رینا دتہ کی شادی 1986 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے جنید اور ایرا خان ہیں، رینا سے علیحدگی کے بعد عامرخان نے 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی، جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد ہے، تاہم یہ شادی 2021 میں ختم ہو گئی۔
13 مارچ کو عامرخان نے ایک پریس میٹ میں گوری سپراٹ کو باقاعدہ طور پر متعارف کروایا اور بتایا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے ساتھ رہ رہے ہیں۔