ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یرغمالیوں کی واپسی،غزہ میں طویل جنگ بندی؛ معاہدہ کیلئے اہم پیش رفت 

Hostages deal, Egypt negotiations, Hamas Israel negotiations, City52, Long ceasefire,
کیپشن: غزہ میں حماس کے دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والی ایک ریلی، 26 اپریل 2025 کو تل ابیب کے یرغمالی چوک پر۔ (Avshalom Sassoni/Flash90)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  مصر کے سیکیورٹی ذرائع نے قاہرہ میں یرغمالیوں کی واپسی اور جنگ بندی کے  متعلق مذاکرات میں 'اہم پیش رفت' کی اطلاع دی ہے۔

مصر کے دو سیکورٹی ذرائع نے انٹرنیشنل نیوز ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات ایک "اہم پیش رفت" کا مشاہدہ کر رہے ہیں. 

ذرائع کا کہنا ہے کہ محصور علاقے میں طویل مدتی جنگ بندی پر اتفاق رائے ہے، اس کے باوجود حماس کے ہتھیاروں سمیت کچھ اسٹیکنگ پوائنٹس باقی ہیں۔

ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے آج کے اوائل میں کہا تھا کہ اسرائیل ثالثوں کی جانب سے پانچ سالہ جنگ بندی کے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا۔

قبل ازیں مصر کے سرکاری القاہرہ نیوز ٹی وی نے اطلاع دی تھی کہ مصری انٹیلی جنس کے سربراہ جنرل حسن محمود رشاد قاہرہ میں اسٹریٹیجک امور کے وزیر رون ڈرمر کی سربراہی میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کرنے والے تھے۔