سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  آج 800 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 ہزار 990 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 800 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت دو لاکھ 19 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قدر میں بھی 686 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 188186 روپے ہو گئی ہے۔مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2600 روپے اور 2229.08 روپے پر برقرار ہیں۔