مسجد نبویؐ واقعہ؛وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے دبنگ فیصلہ کرلیا

مسجد نبویؐ واقعہ؛وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے دبنگ فیصلہ کرلیا
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بیان میں کہا ریکارڈ پر ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کس طرح منصوبہ بندی کی،وزیر داخلہ نےسعودی عرب سے مسجد نبوی ﷺواقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی۔

تفصیلات کےمطابق  وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے سعودی حکام سے درخواست کی کہ مسجد نبویؐ میں ہونےوالے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سعودی عرب کارروائی کرے ،ملک میں مقدمات کے لئےوزارت قانون سے تجاویزلیں گے ، ڈی پورٹ ہونے پر یہاں بھی کارووائی ہوگی ، قمر الزمان قائرہ نے عمران خان کی سوچ کو فاشسٹ قراردیتے دیتے ہوئے بولے بابارحمتے اورپاگل خان کی ملاقات سے اچھی توقع نہیں۔

اسلام آباد میں وزیرداخلہ رانا ثناء اورمشیرقمرزمان کائرہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، وزیرداخلہ نے کہا کہ مسجد نبویؐ میں ہونے والے واقعہ کی مذمت کرتےہوئے کہا کہروضہ رسول ﷺ پرجہالت کا مظاہرہ کیا گیا نازیبا حرکت کی گئی واقعہ کے پیچھے سابق وزیراعظم اورسابق وزیرداخلہ ہیں۔ اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کا کہا ہے ۔

حکومتی رہنماؤں کا کہنا تھاکہ خان صاحب ریاست مدینہ کا نام کے کر توہین کررہے خان صاحب نفرتیں بانٹنے سے ہٹلراورمیسولینی کچھ نہیں کرسکا،رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عید کے بعد ملک اورپنجاب میں بالخصوص جلسے کریں گے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer