ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم گرما میں جلد کے مسائل سے بچنے کا آسان ترین طریقہ

Skin care,in summer
کیپشن: How to take care of skin,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موسم گرما خُشک جِلد رکھنے والے لوگوں کے لیے موزوں موسم ہے جبکہ یہی موسم چکنی اور نارمل جلد رکھنے والوں کے لیے بہت مشکل گزرتا ہے۔
موسم گرما  آتے ہی جہاں گرمی کی شدت کے سبب صحت سے متعلق  دیگر بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں وہیں ملائم سے نارمل جِلد رکھنے والے لوگوں کے لیے کیل مہاسوں اور دانوں کی شکل میں یہ موسم مزید مشکلات کا باعث بنتا ہے جن سے چھٹکارہ حاصل کرنا ضروری اور آسان بھی ہے۔
جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے ہر چند گھنٹے پانی پیتے رہیں جس کی وجہ سے جلد ہائیڈریٹ رہے گی اور نقصان دہ انفیکشن پہنچانے والے ٹاکسنس نکلتے رہیں گے۔
ماہرین کے مطابق بے داغ اور صاف شفاف جلد حاصل کرنے کے لیے سب سے بہترین اور سستا ترین، ہر موسم میں موزوں علاج تو زیادہ سے زیادہ پانی پینا ہے اور اپنے چہرے سمیت پورے جسم کی جلد کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا ہے، اگر اس کے باوجود موسم گرما کے آتے ہی چہرے پر دانے، کیل مہاسے اور ان کے نتیجے میں داغ پڑنے شروع ہو جاتے ہیں تو پھر یہ یہ کافی مشکل بھرا ہوتا ہے اور اس کا حل نکالنا بیحد ضروری ہے۔
گرمیوں میں اگر آپ بھی ٹوٹ پھوٹ اور ایکنی کے مسئلے سے پریشان ہیں تو بتا دیں کہ دن میں 3 سے 4 بار جلد کو دھونے سے آپ اس پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔
وہیں سردیوں میں بھی چمکتی، بے داغ ، نکھری اور صاف شفاف جِلد حاصل کی جا سکتی ہے، گرمیوں کے آتے کیمیکل سے لیس گھر ہی میں با آسانی دستیاب اجزا سے تیار کردہ فیس ماسک فیس پیک جیسے کے ملتانی مٹی کا ماسک، ٹماٹرکے پیسٹ کا ماسک ، کھیرے کا فیس پیک  کا استعمال کر کے مہنگی کریموں اور اُن کے سائیڈ افیکٹس سے بچ کر، کیل مہاسوں اور  چکنی جلد سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔