ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیدیوں کے لئے بڑی خوشخبری

prisoners in jail
کیپشن: prisoners in jail
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی فورٹی ٹو: عید الفطر کے موقع پر پنجاب بھر کی جیلوں میں  مقید قیدیوں کے لیے خوش خبری ۔قیدیوں کی سزا میں نوے دن کی معافی کا اعلان کر دیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق سزا میں نوے دن کی معافی کا اطلاق معمولی سزا یافتہ قیدیوں پر ہو گا ۔قتل, زیادتی،ڈکیتی ،اغواء اور ریاست کے خلاف کسی بھی سرگرمی کا حصہ بننے والے قیدیوں پر اسکا اطلاق نہیں ہو گا۔ پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

وزارت داخلہ نے صوبوں کے سیکریٹریز داخلہ کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا ہے۔ قتل، غداری، سنگین جرائم میں ملوث افراد کےعلاوہ قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ملے گی۔

عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی بھی مل سکے گی۔ عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر اطلاق ہوگا۔

عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔