ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ
کیپشن: Forex Reserves
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا، ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر میں تیس کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23 ارب 52 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بیرونی وصولیوں میں اضافہ کے باعث مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے 38 کروڑ 39 لاکھ ڈالربھی حکومت کو مل گئے۔بینک کے پاس زرمبادلہ کا حجم 16 ارب 42 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ہو گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی کمی سے ذخائر7 ارب 9 کروڑ 24 لاکھ ڈالر رہ گئے۔زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 23 ارب 52 کروڑ 2 لاکھ ڈالر تک جاپہنچا۔
حکومت رواں مالی سال کے دوران اب تک مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر سے زائد کے نئے قرضے لے چکی ہے۔ تاہم اس دوران مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر صرف 4 ارب 29 کروڑ ڈالر کا ہی اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔