ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈائون:لڈو ہارنے پر شوہر نے بیوی کی ہڈیاں توڑدیں

لاک ڈائون:لڈو ہارنے پر شوہر نے بیوی کی ہڈیاں توڑدیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون ہے،کہیں سخت پابندیا ں ہیں تو کہیں کچھ نرم ہیں۔دنیا میں اب تک کورونا وائرس سے 32لاکھ کے لگ بھگ انسان شکار ہوچکے ہیں،2 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد تقریباً 10لاکھ ہے۔

لاک ڈاﺅن کی وجہ سے میاں بیوی ہمہ وقت ایک ساتھ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اور شاید ایسا پہلی بار ہو رہا ہے، چنانچہ گھریلو تشدد کے کچھ ایسے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ اب بھارت کے اس شخص ہی کو دیکھ لیں جس نے لڈو میں بار بار بیوی کے ہاتھوں ہارنے کے بعد بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں پیش آیا ہے۔یہ میاں بیوی وڈودرا کے علاقے ویملی میں رہتے ہیں۔ متاثرہ خاتون بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھی۔ لاک ڈاﺅن کے دوران وقت گزاری کے لیے دونوں میاں بیوی آپس میں آن لائن لڈوگیم کھیلتے رہے اور جب بیوی نے بار بار شوہر کو ہرایا تو وہ غصے میں آ گیا اور اسے اس وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ خاتون نے ہیلپ لائن پر کال کی اور اسے آرتھوپیڈک سرجن کے پاس پہنچایا گیا۔

خاتون نے ڈاکٹر کے ہاں سے واپس اپنے گھر جانے کی بجائے میکے جانے کا فیصلہ کیا اور ایمبولینس نے اسے اس کے والدین کے گھر پہنچا دیا۔ حکام نے میاں بیوی کے درمیان مصالحت کی کوشش کی جو بارآور ثابت ہوئی۔ شوہر نے بیوی سے معافی مانگ لی اور بیوی نے وعدہ کر لیا ہے کہ وہ مقدمہ درج نہیں کرائے گی اور والدین کے گھر چند دن گزار کر واپس اپنے گھر چلی جائے گی۔

یاد رہے امریکا کے نیشنل آرکائیو کے مطابق ویت نام جنگ میں 58 ہزار 220 امریکی مارے گئے تھے جب کہ امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے اور 10 لاکھ 35 ہزار سے بھی زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer