ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد جہنم واصل

ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عزم استحکام ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں ۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 4دہشت گرد جہنم واصل کردیئے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظررکھ کر انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہنم واصل ہونے والے خارجی دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور افغانی کرنسی بھی برآمد ہوئی ۔ 

 سیکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کے ناسورکے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔