ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کی غفلت برقرار, عمرہ زائرین کا سامان جدہ میں ہی رہ گیا

پی آئی اے کی غفلت برقرار, عمرہ زائرین کا سامان جدہ میں ہی رہ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی آئی اے کی پرواز ایک بار پھر اپنی نااہلی کا ثبوت دیتے ہوئے جدہ سے لاہور آنے والے عمرہ زائرین کا سامان جدہ میں ہی چھوڑ آئی۔

پرواز PK-760 جب لاہور پہنچی تو مسافروں کو اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب معلوم ہوا کہ تقریباً 30 کے قریب عمرہ زائرین کا سامان طیارے میں موجود ہی نہیں۔متاثرہ زائرین نے لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے کاؤنٹر پر شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس موقع پر پی آئی اے انتظامیہ نے زائرین کو چند روز میں سامان واپس پہنچانے کی یقین دہانی کرائی، مگر زائرین کا کہنا تھا کہ انہیں فوری طور پر ضروری اشیاء درکار ہیں اور یہ کوتاہی ناقابلِ قبول ہے۔