بڑی خبر،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان؟

پٹرولیم مصنوعات،عالمی منڈی،سٹی42
کیپشن: petroleum price,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ،ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا، اوگرا نے ورکنگ شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری کل حکومت کو بھجوائے گی، عالمی سطح پر گزشتہ 15 دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی ہوئی،مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں دس روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے،   اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی منڈیوں کے تناسب سے مقامی سطح پر قیمتوں کا برقرار رکھنا یا بڑھانے کا کوئی جواز نہیں، حکومت کو کل شام تک سمری بھجوا دی جائے گی،وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 30 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے۔