نومنتخب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا

Ishaq Dar
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا . 

نو منتخب وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار بدھ  اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچے،اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئےکہ ہم کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہم نے کوئی ڈیل کی، عمران خان کے دور حکومت میں وزراء بڑے بڑے دعوے کیے گئے کہ آج اسحاق ڈار کو واپس لارہے ہیں کل واپس لارہے ہیں، ایک چینل نے بدقسمتی سے میرے خلاف غلط خبر چلائی، چینل نے معافی مانگی اور تین کروڑ روپے ہرجانہ وصول کیا، جھوٹے فراڈ اور فیک کیسز ہیں جہنوں نے کیس بنائے انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

اسحاق ڈار نے  کہا کہ میں حال ہی میں پاکستان پہنچا ہوں، پرسوں رات واپسی ہوئی اور کل بھی کوشش کی تھی کہ عدالت آؤں، تاہم منگل 27 ستمبر کو جج صاحب چھٹی پر تھے، عمران خان حکومت نے میرا پاسپورٹ منسوخ کرایا تھا، سفار تخانے کو کہا گیا تھا کہ کہیں سے بھی اپلائی کرے تو پاسپورٹ نہیں دینا، میرے خلاف کیس جعلی کیس ہے، میں نے ہمیشہ وقت پر ٹیکس ریٹرن جمع کرائے۔

 وزیر خزانہ  نے کہا کہ بدترین مجرم کھلا پھر سکتا ہے جب کہ نیک انسان کو تکلیفیں برداشت کرنی پڑتی ہیں،  عمران خان کی حکومت نے اس ملک کا وہ برا حال کیا جو دشمن بھی نہیں کر سکتا، اگر پاکستان اسی ڈگر پر چلتا تو پاکستان بری معیشت بننے جا رہا تھا، ملک کو پانامہ اور دیگر ڈراموں نے بہت نقصان پہنچایا، مجھے چوتھی مرتبہ عوام کی خدمت کے لیے چنا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا پاسپورٹ منسوخ کر دیا اور کہتے تھے کہ ملک واپس آئیں، اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ ملک میں واپس آیا ہوں، پچھلے چار سالوں میں معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا، گزشتہ حکومت نے سیاسی مائل ایج لینے کے لیے عالمی معاہدوں سے انحراف کیا۔ یہ کہا کہ آنے والوں کیلئے بارودی سرنگ بچھا دی گئی ہے، ہم اکانومی کو بہتر کریں گے، آپ مسلم لیگ ن کی ہسٹری دیکھیں، ہم نے پہلے بھی چار سال روپے کو مستحکم رکھا تھا۔