شہباز شریف کی محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد

PM Shahbaz Sharif
کیپشن: PM Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے عربی میں تہنیتی پیغام جاری کیا ۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اپنے بیٹے اور ملک کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر  کردیا، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر محمد بن سلمان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

شہباز شریف نے محمد بن سلمان کے لیے عربی میں تہنیتی پیغام لکھا جس میں کہا گیا ہےکہ مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر ہونے پر میں اپنے بھائی محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم پاکستان نے محمد بن سلمان کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک حرمین الشریفین کے کسٹوڈین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں مزید ترقی کرے گا۔