ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما  کے لندن میں رکشے پر سیر سپاٹے،ویڈیو وائرل 

former wife imran khan
کیپشن: Jamima
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے لندن میں پاکستانی رکشے پر سیر سپاٹے کی مختصر ویڈیو  شیئر کر دی۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے  15 ستمبر کو اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی افراد سے پاکستانی رکشے کی تلاش میں مدد کی اپیل کی تھی۔ ان کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں وہ ساتھی کے ہمراہ رکشے پر بیٹھی  ہیں ۔

یادرہے ان دنوں جمائما خان ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ' (What's Love Got To Do With It) فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے لندن میں لاہور کے شہر کا سیٹ بھی بنایا ہے، جن کی تصاویر بھی کچھ دن قبل انہوں نے شیئر کی تھی۔حال ہی میں انہوں نے راحت فتح علی خان کی محفل موسیقی کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گلوکار بھی شوٹنگ کے سیٹ پر آئے اور سب کو محظوظ کیا۔