سعدیہ خان: لاہور میں سموگ، اینٹی سموگ ٹیموں نے آلودگی کا باعث بننے والی ملوں کو نوٹس جاری کر دئیے۔ تعاون نہ کرنے پر فیکٹریاں بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق سموگ اور آلودگی کا باعث بننے والی سٹیل ملز کے خلاف آپریشن ہوگا۔ فیکٹری مالکان کو سموگ کنٹرول کرنے والے آلات اور انتظامات مکمل کرنے کے نوٹس بھیجوا دیئے گئے ہیں۔محکمہ ماحولیات کی اینٹی سموگ ٹیموں نے لاہور بھر میں آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کی نشاندہی بھی کردی ہے۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ سٹیل ملز اور دیگر پروڈکشن یونٹس کو ایک ہفتے قبل نوٹس بھجوائے گئے، آپریشن کے دوران کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ فیکٹری مالکان سموگ کنٹرول کرنے میں تعاون فراہم کریں، اگر سموگ کنٹرول نہ ہوئی تو ان تمام سٹیل ملز کو جنوری تک بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔