ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف سرکاری اداروں میں نوکریاں ہی نوکریاں، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

New Jobs in Pakistan
کیپشن: New Jobs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: مختلف وفاقی وزارتوں اور اداروں کی 811 خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سی جاری کر دیا۔

سرکاری ملازمت کے خواہاں نوجوانوں کیلئے خوشخبری، وفاقی اداروں کی 811 آسامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی جاری کردیا گیا، این او سی اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کیا گیا۔ این اوسی کے مطابق ایوانِ صدر سیکرٹریٹ میں 26 آسامیوں پر بھرتی کی اجازت دی گئی ہے۔

وزارتِ دفاع کے ماتحت اداروں میں261 آسامیوں پر بھرتی کی اجازت ہوگی۔ آئی ایس آئی میں سویلین ملازمین کی 504 آسامیوں پر بھرتی کی اجازت جبکہ وزارتِ ریاست و سرحدی امور کی 14 آسامیوں پر بھرتی کی اجازت ہوگی۔

وزارتِ منصوبہ بندی میں 6 آسامیوں پر بھرتی کی اجازت جبکہ وزارت دفاع میں 261 سول آسامیوں پر بھرتی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer