ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Rabi ul Awal Moon
کیپشن: Rabi ul Awal Moon
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کا چاند 7 اکتوبر بروز جمعرات کو نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول 1443 ہجری کا چاند 6 اکتوبر2021 کو شام 4 بج کر 6 منٹ پر پیدا ہوگا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ صفر کا مہینہ 29 دنوں پر محیط ہوگا اورربیع الاول 1443 کا چاند 7 اکتوبر کی شام کو دیکھا جا سکے گا، عید میلادالنبیﷺ  12 ربیع الاول 19 اکتوبر ہونے کا امکان ہے۔

یا درہےکہ  ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی،  ہر سال 12 ربیع الاول کو سرور کائنات حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت پر  دنیا بھر کے مسلمان جشن عید میلاد النبی ﷺ مناتے ہیں، اس موقع پر شہر بھر میں جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اہل ایمان نبی آخر الزماںﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے جہاں محافل کا انعقاد کرتے وہیں گلی کوچوں اور عمارات کو دلہن کی طرح سجایا جاتا ہے،   عید میلاد النبی ﷺ پر شہر میں سرکاری عمارتوں اور شاہراہوں پر بھی چراغاں کیا جاتا ہے، بارہ ربیع الاول کو تمام اسلامی ممالک میں سرکاری طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer