ڈینگی کا خطرہ برقرار، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ڈینگی کا خطرہ برقرار، مریضوں کی تعداد میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) کورونا کے بعد بتدریج شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 117 مشتبہ مریض سامنے آگئے جبکہ ایک ہفتے کے دوران 888 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

پنجاب بھر میں ڈینگی کا خطرہ بدستور برقرار ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے 4 مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں اور صوبے بھر میں 117 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے بھر میں ایک ہفتہ کے دوران 888 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔

  ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق رواں برس صوبے میں یکم جنوری سے اب تک ڈینگی بخار کے 62 کنفرم مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 5 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔