ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معذور شخص بھی چوری کرنے لگے

معذور شخص بھی چوری کرنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) شفیق آباد میں معذور چور شہری کی گھر کی دہلیز سے موٹرسائیکل چرا کر فرار ہوگیا، سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔

شفیق آباد میں معذور چور نے شہری کی موٹرسائیکل چرالی۔ شہری شفقت کے مطابق وہ اپنی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کرکے سو گیا جبکہ اسی دوران معذور چور موقع پر پہنچا جس نے پہلے اطراف کا جائزہ لیا اور موقع ملتے ہی موٹرسائیکل چرا لی۔

واردات کی سی سی ٹی وی میں چور کا چہرہ اور واردات کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ شہری شفقت کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس نے دو روز بعد بھی واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔