(زین مدنی ) اذان سمیع خان والدہ زیبا بختیار کے نقش قدم پر چل پڑے، موسیقی کے بعد اداکاری میں نام کمانے کیلئے کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق والد عدنان سمیع خان کی طرح موسیقی کی دنیا میں کامیابی پانے والے اذان سمیع خان اب والدہ زیبا بختیار کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں یعنی اب وہ موسیقی کیساتھ ساتھ اداکاری کرتے بھی نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں اذان سمیع خان نے کہا کہ میں ڈرامہ میں کام کرنا چاہ رہا ہوں اور میں اداکاری کی فیلڈ میں اپنانام بنانے کیلئے سنجیدہ ہوں، امید ہے کہ میں اپنے اس مشن میں کامیاب رہوں گا۔