’’زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ہماری ٹیمیں موجود ہیں‘‘

usman buzdar
کیپشن: usman buzdar
سورس: usman buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ شدید زخمیوں کو پنجاب کے ہسپتالوں میں منتقل کر رہے ہیں، 2معصوم بچوں کو لیور انجری کی وجہ سے چلڈرن ہسپتال منتقل کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ  ہماری ٹیمیں میرپور میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھےہوئے ہیں اور جن زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے انہیں  پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ریفر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان دو معصوم بچوں کو Liver Injury کی وجہ سے چلڈرن ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا، الحمد للہ اب انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ہماری ٹیمیں میرپور میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری رکھےہوئے ہیں اور جن زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے انہیں پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ریفر کر رہے ہیں 

Shazia Bashir

Content Writer