( فہد علی ) نواب ٹاؤن کے علاقے سے تیرہ سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ طور پر اغوا، پولیس نے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔
پولیس کے مطابق تیرہ سالہ ریحانہ نواب ٹاؤن کے علاقے لالہ زار کالونی میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔ ریحانہ کے والد سکندر علی رات کے وقت جب اپنی بیٹی کو لینے مالک مکان کے پاس پہنچے تو انھوں نے بتایا کہ ریحانہ چار بجے گھر سے چلی گئی تھی۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ریحانہ رات گئے تک گھر نہیں پہنچی جس پر انھوں نے تھانے میں درخواست دی کہ ان کی بیٹی کو کسی نامعلوم شخص نے اغوا کر لیا ہے۔ پولیس نے ورثا کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کر کے ریحانہ کی تلاش شروع کردی ہے۔