اجوکا تھیٹر کے زیراہتمام الحمراآرٹ سنٹر میں ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد

اجوکا تھیٹر کے زیراہتمام الحمراآرٹ سنٹر میں ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: اجوکا تھیٹر کے زیر اہتمام مدیحہ گوہر مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تین روزہ ڈرامہ فیسٹیول کے دوسرے روز ڈرامہ ’’ لو پھر بسنت آئی‘‘  پیش کیا گیا جس میں اندرون شہر کی ثقافت کو بھرپور انداز میں نمایاں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجوکا تھیٹر پروڈکشن کی روح رواں مدیحہ گوہر مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تین روزہ ڈرامہ فیسٹیول کےدوسرے روز ڈرامہ ’’ لو پھر بسنت آئی ‘‘ کو دیکھنے شائقین کی کثیرتعداد الحمراآرٹ سنٹرپہنچی۔  

ڈرامے میں فنکاروں نے بسنت کے تہوار کو نمایاں کیا، میوزیکل ڈانس پرفارمنس اور پتنگوں کے رنگوں نے خوب سماں باندھا۔’’ لو پھر بسنت آئی ‘‘ سٹیج ڈرامہ مدیحہ گوہر مرحومہ کی ڈائریکشن میں پہلے بھی مقبول ہوا تھا اور آج بھی شائقین میں بے حد پسند کیا گیا۔