جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ حملہ میں دو سپاہی شہید، تیراہ میں دہشتگرد ہلاک

South Waziristan Landmine attack, two sepoys martyred in Sarokai, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:خیبر پختونخواہ میں 27 اکتوبر کو دو مختلف واقعات میں ایک دہشتگرد مارا گیا اور دو گرفتار ہو گئے جبکہ پاکستان آرمی کے دو جوان بارودی سرنگ کے دھماکہ میں شہید ہو گئے۔

ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، دو دہشت گرد زخمی ہوئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔
 ایک اور واقعہ میں سروکئی، جنوبی وزیرستان میں  ہوا جہاں بارودی سرنگ کے دھماکے میں مادر وطن کے دو جوان شہید ہو گئے۔ سروکئی میں شہید ہونے والوں میں سپاہی بنارس اور سپاہی کریم شامل ہیں۔
23 سالہ شہید سپاہی بنارس خان کا تعلق اورکزئی جبکہ 23 سالہ شہید سپاہی عبدالکریم کا تعلق خیبر سے تھا۔
 ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے ہتھیار اور ایمونیشن برآمد ہوئے۔

یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو تقویت بخشتی ہیں۔