ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلزلہ کے شدید جھٹکے

Earthquake felt in Swat and Malakand, Earthquake, Jolts of earthquake, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سوات، ملاکنڈ اور شمالی علاقہ جات میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ملاکنڈ شہر اور سوات کے مختلف دیہات میں زلزلہ کے شدجھٹکےحسوس ہونے پر عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ 

 زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز سوات اور ملاکنڈ کے شمال میںہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔