ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورکے نواحی علاقہ میں پولیس مقابلہ، دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Lahore Police, Police Encounter, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور کے نواحی علاقہ سندر میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے جبکہ تیسرا فرار ہو گیا۔

سندر پولیس نکے مطابق پولیس نے ناکہ پر 3موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے رکنے کی بجائے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی  اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا ۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ 2ملزمان اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گئےجبکہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
زخمی ملزمان میں داؤد اور خرم شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں

زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔