ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی پہلی اڑنے والی گاڑی متعارف

flying car
کیپشن: flying car
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چین نےدنیا کی پہلی اڑنے والی سمارٹ کار تیار کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق ایشیا کی سب سےبڑی فلائنگ  کار کمپنی شاپینگ نے اڑنے والی کار کو مستقبل کےجدید شہروں کی ٹرانسپورٹیشن قرار دےدیا۔  فلائنگ کار دو مسافروں کو لےجانےکی صلاحیت رکھتی ہے۔جس کی پرواز کادورانیہ35منٹ اورزیادہ سے زیادہ رفتار130کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

چین کی تیار کردہ اڑنے والی کارنےدبئی میں بھی پرواز کا مظاہرہ کیا،جسےایک سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔کمپنی کےسی ای او کا کہنا ہے فلائنگ کار کی 2024میں بڑے پیمانے پر پیداوار شروع ہونے کی امید ہے، کارکی قیمت ایک ملین یوآن تقریباً تین کروڑ پانچ لاکھ پاکستانی روپےہوگی۔