ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق فٹبال کپتان علی نواز بلوچ انتقال کرگئے

سابق فٹبال کپتان علی نواز بلوچ انتقال کرگئے
کیپشن: Ali Nawaz Baloch
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان علی نواز   بلوچ برین ہیمبرج سے انتقال کرگئے۔

لیاری سے تعلق رکھنے والےعلی نواز بلوچ کو گزشتہ ہفتے برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے بعد وہ آج انتقال کرگئے ہیں، علی نواز کی   نماز جنازہ شام 4 بجے کے ایم سی اسٹیڈیم میں ہوگی۔

مرحوم علی نواز نے کئی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ سابق کپتان علی نواز بلوچ اپنے دور میں گول اسکورر مشین کے نام سے مشہور تھے، وہ دبئی کلب سے بھی فٹبال کھیل چکے تھے   جب کہ انگلینڈ سے کوالیفائیڈ کوچنگ بھی حاصل کی تھی۔