ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹسمین کونٹن ڈی کاک نے گراؤنڈ میں نسلی تعصب کے خلاف گھٹنے نہ ٹیکنے پر شائقین سے معافی مانگ لی۔
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹسمین کونٹن ڈی کاک نے نسلی تعصب کے خلاف اظہار خیال نہ کرنےپر گراؤنڈ میں گھٹنے ٹیکنے سے انکار کردیا تھا۔ جس کے بعد انھوں نے اپنے اس عمل پر معذرت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ان کے لیے نسلی تعصب کے خلاف گھٹنے ٹیکنا باعث مسرت ہے ۔
ڈی کاک نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ٹیم کے ساتھیوں اور اپنے ملک میں مداحوں سے معذرت کرنا چاہوں گا۔ اگر میرے گھٹنے ٹیکنے سے دوسرے کچھ سیکھتے ہیں اور لوگوں کی زندگی بہتر ہوتی ہے تو ایسا کرنا میرے لیے باعث مسرت ہے۔
Quinton de Kock statement ???? pic.twitter.com/Vtje9yUCO6
— Cricket South Africa (@OfficialCSA) October 28, 2021
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے دوران افریقی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو میدان میں گھٹنے ٹیکنے کا حکم دیا تھا جس پر وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹمبا باووما کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اور افریقی ٹیم کے سابق کپتان ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دبئی میں میچز نہیں کھیلیں گے۔