مذہبی جماعت کا احتجاج:ٹرینوں کے روٹ تبدیل

pakistan railway
کیپشن: Pakistan railway
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینیں معطل کر دی گئیں۔ موجودہ حالات کے پیش نظر پشاور اور راولپنڈی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کو متبادل راستوں سے لاہور روانہ کیا جا رہا ہے۔

مذہبی جماعت کے لانگ مارچ کے پیش نظر پشاور اور راولپنڈی سے لاہور آنے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ فراہم کر دیا گیا ہے، کچھ روٹ آج کے لیے معطل رہیں گے،   ترجمان ریلوے کے مطابق پشاور اور راولپنڈی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کیا جا رہا ہے۔ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان شام 4 بجکر 30 منٹ پر چلنے والی سبک خرام اور شام 6 بجے چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس اور رات 12 بجکر 30 منٹ پر چلنے والی راول ایکسپریس کو بھی دونوں اطراف سے آج کے لیے معطل کر دیا گیا۔ گرین لائن کو راولپنڈی سے لاہور کے لیے آج کے روز معطل کر دیا گیا۔ پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔