ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 414 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید706کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار28ہوگئی۔ کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 414 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں49ہزار486کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔
Statistics 28 Oct 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) October 28, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 49,486
Positive Cases: 706
Positivity %: 1.42%
Deaths : 9
Patients on Critical Care: 1408
ابتک پنجاب میں 12 ہزار 904 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار983، خیبرپختونخوا 5 ہزار733، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68ہزار776، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار723، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار653، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار813، بلوچستان میں 33 ہزار220، آزاد کشمیر میں 34 ہزار455 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار387 ہو گئی ہے۔