قدرتی آفت سموگ کےشہر میں ڈیرے، پی ڈی ایم اے کا بڑا فیصلہ

 قدرتی آفت سموگ کےشہر میں ڈیرے، پی ڈی ایم اے کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لارنس روڑ(راؤ دلشاد) قدرتی آفت سموگ کےشہر میں ڈیرے، پی ڈی ایم اے کا بڑا فیصلہ، محکمہ انڈسٹری سے سموگ کا باعث بننے والی چھوٹی بڑی صنعتوں اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے پندرہ سال پرانی پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی فہرستیں طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق سموگ کا باعث بننے والی چھوٹی بڑی صنعتوں اور ٹرانسپورٹ سے متعلق فہرستیں طلب کی گئیں ہیں،  ی ڈی ایم اے نے محکمہ صنعت و تجارت سے چھوٹی بڑی صنعتوں اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے پندرہ سال پرانی اور دھواں چھوڑنے والی کمرشل اور پبلک ٹرانسپورٹ کی تفصیلات طلب کرلیں۔

 

 محکمہ صنعت و تجارت آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو تین کیٹیگریز پر مشتمل فہرست فراہم کرے سموگ کا باعث بننے والی صنعتوں کے لیے اے، بی اور سی کیٹیگریز تشکیل دی جائیں، پی ڈی ایم اے کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا کہ ائیر انڈیکس میں مسلسل اضافہ صنعتی سموگ کے باعٹ ہورہا ہے جبکہ صنعتوں کے ساتھ ساتھ سموگ کی دوسری ٹرانسپورٹ ہے۔

 پندرہ سال پرانی گاڑیوں سے متعلق محکمہ ٹرانسپورٹ سے بھی فہرست طلب کی گئی ہے، پندرہ سال پرانی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا شہر کی سڑکوں پر داخلہ روکنا ہوگا۔    

  یاد رہے کہ  پنجاب حکومت نے سموگ کو قدرتی آفت قرار دے دیا، سموگ کو قدرتی آفت قرار دینےکے لیے پی ڈی ایم اے کی وزیر اعلیٰ کو ارسال کی سمری منظوری کرلی گئی، پنجاب قدرتی آفت ایکٹ 1958 کے سیکشن 3 کے تحت سموگ کو قدرتی آفت قرار دیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد سموگ باقاعدہ آفت قرار دے دیا، ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے سموگ کو قدرتی آفت قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سموگ کے تدارک کے لیے پروونشل ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نےٹیکینل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer