سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 280.55 روپے سے کم ہوکر 280.52 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر5 پیسے سستا ہوکر 281.55 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 49 پیسے سستا ہوکر 327.96 روپے، برطانوی پاؤنڈ 70 پیسے سستاہوکر 374.40 روپے ، یو اے ای درہم 3 پیسے کمی سے 77.37 روپے، سعودی ریال 7 پیے کمی سے 75.49 روپے کا ہوگیا۔