ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کا 58 واں یومِ تاسیس، ملک بھر میں ضلعی سطح پر جلسوں کا اعلان

پیپلز پارٹی کا 58 واں یومِ تاسیس، ملک بھر میں ضلعی سطح پر جلسوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی 30 نومبر کو اپنا 58 واں یومِ تاسیس بھرپور طریقے سے منائے گی، جس کے لیے ملک بھر میں ضلعی سطح پر جلسوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

 سعید غنی کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بیک وقت تمام اضلاع سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، جہاں کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

 انہوں نے بتایا کہ شہر میں ضلعی سطح پرالگ الگ جلسے نہیں ہوں گے،  کراچی میں ایک مرکزی جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس کا مقام کورنگی ساڑھے تین نمبرکا اسٹیڈیم مقرر کیا گیا ہے۔

 سعید غنی نے کہا کہ جلسے  کے سلسلے میں تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، کراچی ڈویژن کے تمام کارکنوں کو جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس ہمیشہ جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے اور اس بار بھی کارکن اپنی بھرپور طاقت اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی کا جلسہ پارٹی کی تنظیمی قوت کا شاندار ثبوت بنے گا۔