سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ترکیہ جانے والےمسافروں کیلئے ہدایات جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ترکیہ جانے والےمسافروں کیلئے ہدایات جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانے والے مسافروں کے پاس موجود ہر قسم کی چھالیہ اور سونف سپاری کے پیکٹ سختی سے روکنے کی ہدایت جاری کردی۔

وزارت خارجہ کی ہدایات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانے والی تمام ائرلائنز و اداروں کو مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق ترکیہ جانے والے مسافروں کے پاس موجود ہر قسم کی چھالیہ اور سونف سپاری کے پیکٹ سختی سے روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق مسافروں اور انکے سامان کی خصوصی اسکریننگ کے ذریعے ان اشیا کی روک تھام ممکن بنائی جائے۔وزارت خارجہ کی ہدایات ایک پاکستانی مسافر سے ترکیہ میں چھالیہ برآمدگی پر گرفتاری کے تناظر میں جاری کی گئیں، مراسلہ ایئرپورٹ مینیجرز، ایئرلائنز، اے ایس ایف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ اداروں کو ارسال کیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer