سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

(شہزاد خان ابدالی) صرافہ بازاروں سے سونے کے زیورات کے صارفین کیلئے اچھی خبر، رواں کاروباری ہفتہ اختتام تک سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب رہا رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونا 3200 روپے سستا ہوا، صارفین نے سونا سستا ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

لاہور شہر بھر کے صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کا اختتام ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونا 3200 روپے سستا ہوا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 9ہزار 850 روپے کا رہااسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ1 لاکھ  466روپے رہے اور فی تولہ چاندی 25 روپے سستی ہوکر 1175 روپے کی رہی۔

سونے کے صارفین نے سونا 320روپے سستا ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی خوش آئند امر ہے۔  جیولرز نے بھی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تجارت بہتر ہوگی صرافہ بازاروں کی رونق بڑھے گی۔