بیش قیمت موبائل فون اسیسریز کی سمگلنگ ناکام

بیش قیمت موبائل فون اسیسریز کی سمگلنگ ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید) کسسٹم حکام کی لاہور ائیرپورٹ پر دو مختلف کاروائیاں، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے سامان سے آئی فون اسیسریز اور قیمتی چادریں برآمد کرلیں۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے دو مختلف مسافروں کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کے آئی فونز، اسیسریز اور شالز برآمد کر لیں، پاکستانی مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 سے دبئی سے لاہور آیا۔ مسافر کے سامان سے ایک آئی فونز، لیڈر کیس، آئی پوڈز، چارجز، ہینڈ فریز سمیت دیگر اسیسری برآمد کر لی، کسسٹم حکام نے تمام سامان قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق قبضے میں لیا گیا سامان کی مالیت 40 لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ دوسری کاروائی کے دوران بیرون ملک سے آنے والی مسافر کے سامان سے قیمتی چادریں برآمد کرلیں، دبئی سے آنے والی مسافر کےسامان سے 240 چاردریں برآمد ہوئیں۔ خاتون مسافر ائیربلیو کی پرواز پی اے 417 سے دبئی سے لاہور آئی۔خاتون کے سامان سے قیمتی شالز برآمد ہوئیں۔ کسسٹم حکام نے شالز قبضے میں لے کر مسافر کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔ قبضے میں لی گئی شالز کی کل مالیت 10 لاکھ سے زائد ہے۔ کسسٹم حکام نے سامان قبضے میں کر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer