شریف برادران کی والدہ کےنماز جنازہ کا اعلان کردیا گیا

شریف برادران کی والدہ کےنماز جنازہ کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)نواز شریف،شہبازشریف کی والدہ کا جسد خاکی لاہور پہنچادیا گیا۔ایئرپورٹ پرشہبازشریف نےوالدہ کی میت وصول کی، بیگم شمیم اختر کا جسدخاکی قافلے کی صورت شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ کا جسدخاکی لاہور پہنچادیاگیا،سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایئر پورٹ پر والدہ کا جسدخاکی وصول کیا، بعدازاں بیگم شمیم کے جسد خاکی کو شریف میڈیکل سٹی سرد خانے منتقل کردیاگیا، نماز جنازہ بعد نماز ظہرشریف میڈیکل کمپلیکس میں ادا کیا جائےگا،شریف میڈیکل کمپلیکس میں نماز جنازہ کے لئے تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  شہبازشریف ،حمزہ شہباز،مریم اورنگزیب ودیگرلیگی رہنما ایئرپورٹ پرموجود نوازشریف ،شہبازشریف کی والدہ کوجاتی امرامیں سپردخاک کیاجائےگا، بیگم شمیم اختر کاجسد خاکی ایمبولینس میں جاتی امراروانہ کردیاگیا، بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ علامہ راغب نعیمی پڑھائیں گے، بیگم شمیم اختر کو میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائیگا، بیگم شمیم اختر کاجسد خاکی ورثا کےحوالےکردیاگیا، بیگم شمیم اختر 22نومبرکولندن میں انتقال کرگئی تھیں، بیگم شمیم اخترکاجسدخاکی غیرملکی پرواز259کےذریعےلاہورمنتقل کیاگیا۔

شریف میڈیکل سٹی سپورٹس کمپلکس میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ علاقے کو محفوظ بنانے کے لئے باربڈ وائر نصب ، سکرین اور سپیکر بھی لگا د یےگئے۔شریف میڈیکل کمپلکس سپورٹس گراونڈ میں بعد نماز ظہر جنازہ ادا کیا جائے گا۔ سیاسی وسماجی شخصیت اور کارکنان کی کثیر تعداد کی نمازجناذہ میں شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی 5 دن کے لیے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے۔اپنی والدہ کی جسد خاکی  شہباز شریف خود ایئرپورٹ سے لے کر جاتی امراء پہنچے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ اور پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ آج شریف کمپلیکس میں بعد نماز ظہر ادا کیا جائے گا۔نمازجنازے کے لیے شریف کمپلیکس گرائونڈ میں صفائی ستھرائی اور صفوں کی مارکنگ کا کام مکمل کر لیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer