فیروز پور روڈ پر میڑو بس میں آگ بھڑک اٹھی

فیروز پور روڈ پر میڑو بس میں آگ بھڑک اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامیں: قذافی اسٹیڈیم میٹرواسٹاپ کے قریب میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کر کے آگ پر قابوپالیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

   تفصیلات کے مطابق گجومتہ سے شاہدرہ جاتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم اسٹیشن پر میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پرپہنچی اور آگ پر قابو پایا، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ میٹرو بس کے پچھلے ٹائروں میں لگی، جس سے بس کے پچھلے حصہ کو نقصان پہنچا۔

تاہم ڈرائیو کی جانب سے فوری گیٹ کھولنے کے باعث کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا، میٹرو بس میں آگ لگنے کے باعث ٹریک پرمیٹرو سروس معطل کردی گئی اور مختلف اسٹیشنز پردیگر میٹرو بسوں کو روک لیا گیا۔

ٹریک پر میٹرو بس سروس 30 منٹ سے زائد معطل رہی جس کی وجہ سے دفاتر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

      

Shazia Bashir

Content Writer