ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زندہ دلان شہر لاہور میں گل داؤدی کی سالانہ نمائش

زندہ دلان شہر لاہور میں گل داؤدی کی سالانہ نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کےزیر اہتمام گل داؤدی کی سالانہ نمائش 2018 کی مناسبت سے شہر کے دس گرلز کالجز کے مابین انٹر کالجیٹ کٹ فلور مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، ڈی جی ڈاکٹر فیصل ظہورنےمقابلوں کاافتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق جیلانی پارک میں قدرت کے حسین شاہکار رنگ برنگے 250ے زائد اقسام کے دلفریب پھول سجے تو شہر کے دس گرلز کالجز کی طالبات کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا گیا۔ طالبات نےگل داؤدی کے مختلف رنگوں کے پھول نمائش کے لیے پیش کیے ۔گل داؤدی نمائش کے پہلے مرحلے میں دس گرلز کالجز کےمابین انٹرکالجیٹ کٹ فلور مقابلوں کی نمائش کا افتتاح ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ڈاکٹر فیصل ظہور نے کیا۔ڈاکٹر فیصل ظہور کہتے ہیں کہ گل داؤدی کی نمائش میں یوں تومختلف ادارے حصہ لے رہے ہیں تاہم گرلز کالجز کی طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا خصوصی موقع دیا گیا ہے تا کہ پھولوں کی سجاوٹ کے رجحان کو تقویت ملے انٹرکالجیٹ مقابلوں کے افتتاح کے موقع پر ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے نادیہ فاروقی، شائستہ خاور، پروجیکٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک اظہر سلہریا، نادیہ طفیل، ڈائریکٹر پی ایچ اے اختر محمود اور ڈائریکٹر طاہر اعجاز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer