ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں غیر قانونی کھالیں جمع کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 45 افراد گرفتار

لاہور میں غیر قانونی کھالیں جمع کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 45 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: عیدالاضحیٰ کے موقع پر کالعدم تنظیموں اور غیر قانونی طور پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر 45 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مختلف تھانوں میں 38 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ صرف چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق رہائشی آبادیوں، گلی محلوں اور شاہراہوں پر سری پائے بھوننے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران 38 افراد کو گرفتار جبکہ 26 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح کیا کہ شاہراہوں، چوراہوں اور رہائشی علاقوں میں سری پائے بھوننے پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔