ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرکے15سہولت آن دی گوبازاروں میں871سٹالزقائم کئےجائیں گے

شہرکے15سہولت آن دی گوبازاروں میں871سٹالزقائم کئےجائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گراں فروشی کےخاتمےاورشہریوں کی سہولت کیلئےآن دی گوبازارقائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ،شہرکے15نظراندازعلاقوں میں سہولت آن دی گوبازارقائم کرنےکیلئےورکنگ مکمل کرلی 
ترجمان سہولت بازار کا کہنا ہے کہ کام کا آغاز 15 دن میں کر دیا جائے گا، شہرکے15سہولت آن دی گوبازاروں میں871سٹالزقائم کئےجائیں گےیہ اپنے نوعیت کا پہلا اور منفرد ڈرائیوتھرو بازار ہو گا، 
بازارکےقیام سےشہریوں کومعیاروسرکاری ریٹ اشیاکی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،سہولت آن دی گوبازارمیں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینسائل فیبرک لگایا جائے گا،بازاروں میں دکانداروں کو مفت بجلی ،خریداروں کیلئےپارکنگ ، پینےکےپانی کی سہولت موجود ہے ، شہریوں کی سہولت کیلئے فریز ہوم ڈلیوری کی سہولت میسر ہو گی ،ملتان روڈ ، ہنجروال، مانگا منڈی، رائیونڈ میں بازارقائم ہوگا،جی ون مارکیٹ مصطفی ٹاؤن،فیصل ٹاؤن، مون مارکیٹ، بیدیاں روڈ ، مادر ملت میں بازار قائم ہو گا،گلشن راوی ، شاہدرہ ، شادمان، سنگھ پورہ، کاہنہ میں بھی بازار قائم کئے جائیں گے