ویب ڈیسک: معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے کمرے میں داخل ہونے والوں کے لئے شرط لکھ کر دروازے پر لگادی۔
تفصیلات کےمطابق انسٹاگرام اسٹوری کےذریعےاداکارہ صبا قمر نے سب کو بتادیا کہ اگر سیٹ پران سےملناہےتوایک بات کا خیال رکھنا ہوگا،بغیر ماسک کسی کو کمرے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا قمر کے دروازے پر نوٹس لگا ہوا ہے کہ ’ماسک نہیں تو انٹری نہیں‘۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ صبا قمر نے اپنی کچھ تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں جنہیں مداح بےحد پسند کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور شخصیات کی جانب سے اس طرح کے حفاظتی اقدامات اب عام ہونے لگے ہیں۔