عثمان معظم نے ڈی جی ایل ڈی اے کےعہدے کا چارج سنبھال لیا

عثمان معظم نے ڈی جی ایل ڈی اے کےعہدے کا چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عثمان معظم نے ڈی جی ایل ڈی اے کےعہدے کا چارج سنبھال لیا، سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ، وزیراعظم کے ویژن کورائج کرنا اور ایل ڈی اے کی ترقی اولین ترجیح ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عثمان معظم کےایل ڈی اے ہیڈ آفس جوہرٹاون پہنچنے پر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرفارقلیط میر نے نئے ڈی جی کا استقبال کیا، ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ ظریف اقبال ستی، چیف میٹروپولٹین پلانراظہرعلی، ڈائریکٹر نعمان خان، علی شہزاد، سہیل جنجوعہ، کامران پرویز، شبیرچیمہ اورسمیرا علی جان خان سمیت دیگر افسرموجود تھے۔ ڈی جی ایل ڈی اےعثمان معظم نے وائس چئیرمین ایس ایم عمران سےبھی ملاقات کی، چیف انجنئیرایل ڈی اے مظہر حسین خان بھی موجود تھے، وائس چئیرمین نے نئے ڈی جی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، عثمان معظم کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہوگی۔

شہر کے ٹریفک مسائل، انفراسٹرکچراورہاوسنگ کےمسئلے حل کیے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کی بہتری کے لئے انتظامی تبدیلیاں کرنی پڑی توکی جائیں گی،،، ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ادارے کا وقار بحال کرنا اور وزیراعظم کی پالیسیاں رائج کرنا ذمہ داری ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer