سٹی 42: لاہور کے علاقے ساندہ، تاج پارک میں موٹر سائیکل سوار شہری کے گلے پر ڈور پھر گئی
پولیس کے مطابق عماد نامی شہری موٹر سائیکل پر گھر جاتے ہوئے ڈور کی زد میں آیا، متاثرہ شہری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل، حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، پتنگ بازوں کی تلاش جاری ہے ۔