سٹی 42: لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی ویڈیو وائرل ہونے کےبعد ایک اور سرکاری ٹیچنگ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، ویڈیو میں کو لوکل انستھزیا دیا جارہا ہے ۔
ویڈیو میں مریضہ کی پرائیویسی تک کا خیال نہیں رکھا گیا ہے، کی قابل اعتراض حالت میں ویڈیو بنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے گائنی آپریشن تھیٹر کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال ڈاکٹر فرح انعام کو معطل کر دیا گیا ہے۔
فرائض میں سنگین غفلت پر ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین کو عہدے سے فارغ کیا گیا ہے، ایس ایم کے ساتھ پانچ پی جی آرز جبکہ دو چارج نرسز کو معطل کر کے ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔
لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی چارج نرس اقرا زاہد، چارج نرس فوزیہ رشید ،باورچی حسیب الرؤف کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے معطلی کے بعد فرائض سے سبکدوش کر دیا گیا۔
وومن میڈیکل افسر ڈاکٹر اقرا حفیظ کی خدمات کو محکمہ صحت و آبادی کو واپس کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر آمنہ رشید کی پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ معطل کر دی گئی ہے جبکہ انہیں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نوٹ : مریضہ کی پرائیویسی اور حساس ویڈیو ہونے کی وجہ سے ادارہ ویڈیو لگانے سے قاصر ہے ۔