ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرق وسطیٰ کشیدگی، متعدد ایئرلائنز کی پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ کشیدگی، متعدد ایئرلائنز کی پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کی دوطرفہ 54 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ مجموعی طور پر منسوخ پروازوں کی تعداد 2354 تک پہنچ گئی ہے۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے، ایئر بلیو ، ایئر عربیہ، کویت ایئر اور ایران ایئر سمیت دیگر ایئرلائنز کی پروازیں شامل ہیں، جبکہ عراقی ایئر اور قطر ایمریٹس کی فلائٹس بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر مشرق وسطیٰ کی پروازوں کے آپریشن میں جزوی بہتری آئی ہے تاہم لاہور سے دوحہ اور دبئی کی 4 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ سے دوحہ، بحرین، کویت اور دیگر مقامات کیلئے 22 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، شارجہ اور کویت کی دوطرفہ 10 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ، شارجہ، دبئی اور ابو ظہبی کی دوطرفہ 10 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ اور ابو ظہبی کی 6 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔دوسری جانب فیصل آباد ایئرپورٹ سے آج بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

 ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال معمول پر آنے تک پروازوں کا شیڈول متاثر رہ سکتا ہے اور مسافروں کو ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز کی معلومات ضرور چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔