ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی تھانوں کو موثر بنانےکیلئے 3کیٹگریز میں تقسیم کرکے فنڈزمختص کرنےکا فیصلہ

سی سی ڈی تھانوں کو موثر بنانےکیلئے 3کیٹگریز میں تقسیم کرکے فنڈزمختص کرنےکا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے تھانوں کو مزید مؤثر بنانے کیلئے انہیں تین کیٹگریز میں تقسیم کر کے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری مراسلے کے مطابق سی سی ڈی کو خطرناک مجرمان کی گرفتاری اور آپریشنل اخراجات کی مد میں بقایا جات کی ادائیگی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ تھانوں کو آبادی کے لحاظ سے سٹی ڈسٹرکٹ، اے اور بی کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشنز میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں، جبکہ اے کیٹگری میں شیخوپورہ، قصور، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، اٹک، سرگودھا، میانوالی، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ شامل کیے گئے ہیں۔

اسی طرح بی کیٹگری میں ننکانہ صاحب، حافظ آباد، نارووال، جہلم، بھکر، چکوال، خوشاب، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، پاکپتن، لودھراں، وہاڑی، بہاولنگر، لیہ اور راجن پور شامل ہیں۔

مراسلے کے مطابق جولائی سے دسمبر 2025 تک بقایا جات کی ادائیگی درکار ہے۔ ایک سٹی ڈسٹرکٹ تھانے کیلئے ماہانہ 5 لاکھ روپے آپریشنل اخراجات اور زیر حراست مجرمان کے کھانے کیلئے درکار ہوں گے، جبکہ اے کیٹگری تھانے کیلئے 4 لاکھ روپے اور بی کیٹگری تھانے کیلئے ماہانہ ساڑھے 3 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے اس سلسلے میں 181.2 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے تاکہ سی سی ڈی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔